لاہور ، جوہر آباد ٹاؤن میں بلال نامی شخص کو کچلنے والا کار سوار ڈی ایس پی کا نوجوان بیٹا نکلا، پولیس نے گاڑی پکڑ کر ڈی ایس پی کے بیٹے کو چھوڑ دیا ، عبوری ضمانت بھی کروا لی گئی

منگل 20 اکتوبر 2015 23:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) لاہور کے علاقے جوہر آباد ٹاؤن میں بلال نامی شخص کو کچلنے والا کار سوار ڈی ایس پی لوئر مال کا نوجوان بیٹا نکلا، پولیس نے گاڑی پکڑ کر ڈی ایس پی کے بیٹے کو چھوڑ دیا جس کی عبوری ضمانت بھی کروا لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ڈی ایس نوید ارشاد کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے بلال نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد منگل کو پولیس نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی نوید ارشاد کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گاڑی بھی پولیس کے قبضہ میں ہے،گزشتہ رات جس گاڑی سے ایکسیڈنٹ کیا گیا وہ نوید ارشاد کی بیٹی ہما نوید کے نام پر ہے جبکہ گزشتہ رات اس گاڑی کی ٹکر سے بلال نامی شخص جاں بحق ہو گیاتھا۔

ڈی ایس پی لوئر مال نوید ارشاد نے کہاہے کہ حادثہ کے وقت ان کا بیٹا گاڑی میں موجود نہیں تھا، پولیس نے جو شواہد اکھٹے کیے تھے ان کے مطابق گاڑی بھی پولیس کے قبضہ میں ہے،شہریوں کا کہناہے کہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا تھا لیکن اعلیٰ افسر کے دبا? کے باعث اسے چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم طلحہ کی عمر 16سال ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے۔ڈی آئی جی آپریشن حیدر شرف کا کہناہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔پولیس کاکہناہے کہ طلحہ چونکہ عبوری ضمانت پر ہے اس لیے اسے عبوری ضمانت کے منسوخ ہونے تک حراست میں نہیں لیا جا سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :