ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ کے گھر ڈکیتی کی واردات ، وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی مذمت

منگل 20 اکتوبر 2015 23:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ کے گھر ڈکیتی اور ان پر بیہمانہ تشدد کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انگریزی ادب میں پاکستان میں بہت کم افراد ایسے ہیں جو پی ایچ ڈی ہے حکومت اور اعلیٰ حکام کو واقعہ کا سختی سے نوٹس لینا چاہئیے اور ڈکیتی اور سریوں سے ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت کارروائی کرنی چاہئے۔