سندھ ہائیکورٹ کا فٹ پاتھ پر لگائے جنریٹرز دوماہ میں ہٹانے کا حکم

منگل 20 اکتوبر 2015 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو بینکوں کی جانب سے فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز ایک ماہ میں ہٹانے کا حکم دے دیا،بینکوں کی جانب سے فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز کے خلاف درخواست کی سماعت پر درخواست گزار رانا فیض الحسن نیموقف اختیار کیا تھا کہ فٹ پاتھ پر لگائے جنریٹرز کے باعث پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،اس سیماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے،جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حکومت سندھ کو فٹ پاتھ پر لگائے گئے جنریٹرز ایک ماہ میں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :