متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جعلی پاسپورٹ پکڑنے کا آلہ ایجاد کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 21 اکتوبر 2015 20:28

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جعلی پاسپورٹ پکڑنے کا آلہ ایجاد کرلیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21اکتوبر 2015 ء) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جعلی پاسپورٹ پکڑنے کا آلہ ایجاد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جعلی پاسپورٹ کو پکڑنے کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں جعلی پاسپورٹ پکڑنے کیلئے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا گیا ہے کہ وہ جعی اور اصلی پاسپورٹ کی شناخت باآسانی کرسکے گا۔ یہ آلہ کافی کم لاگت سے بنایا گیا ہے جبکہ پاسپورٹ کے علاوہ ہوا جہاز کے ٹکٹ اور دیگر دستاویزات کے بار کوڈ بھی اس کی مدد سے سکین کیے جاسکیں گے۔