آج ہم دنیا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں‘اداکار ندیم
جمعرات 22 اکتوبر 2015 13:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) ماضی میں فلم انڈسٹری کے بحران نے ان تمام لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا جنھوں نے اپنی زندگی فلم انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لیے وقف کردی تھی لیکن نا امید نہیں تھے کیونکہ اس قسم کے حالات ہر شعبہ میں آتے ہیں ۔فلم انڈسٹری کا مشکل دور بھی گزر گیا،نئی سوچ اور نئے جذبہ نے فلم انڈسٹری میں تبدیلی کے لیے جس جدو جہد کا آغاز کیا اس کے نتائج آج بہت اچھے انداز میں ہمارے سامنے ہیں۔
یہ بات معروف اداکار ندیم نے ایک انٹرویو کے دوران کہی،انھوں نے کہا ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں نے اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کردیا کہ وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں بننے والی فلموں نے نہ صرف ملک میں بلکہ غیر ممالک میں شاندار کامیابی حاصل کی اور آج ہم دنیا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔(جاری ہے)
لیکن ابھی بہت سے چیلنجز ہیں جس کے لیے بہت سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا بھارتی فلموں سے کسی حد تک پاکستانی عوام کی دلچسپی کم ہوگئی ہے وہ اب پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں،جو بہت خوش آئند بات ہے عوام کی جانب سے ملنا والا رسپانس ہی مستقبل میں پاکستانی فلموں کی کامیابی کی ضمانت ہوگا ،فلم انڈسٹری کی موجودہ ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.