دبئی ائیرپورٹ سب پر بازی لے گیا، امیگریشن کا مرحلہ صرف چند سیکنڈوں میں مکمل ہو جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 22 اکتوبر 2015 21:59

دبئی ائیرپورٹ سب پر بازی لے گیا، امیگریشن کا مرحلہ صرف چند سیکنڈوں ..

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.22اکتوبر 2015 ء) دبئی ائیرپورٹ حکام کی جانب سے ایک ایسی ٹیکنالوجی کے استعمال پر کام کیا جارہا ہے جس کی مدد سےامیگریشن کا مرحلہ صرف چند سیکنڈوں میں مکمل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی ائیر پورٹ حکام کی جانب سے آئندہ برس کی شروعات میں ایسی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عندیہ دیا گیا ہے جس کی بدولت امیگریشن کے مرحلے کیلئے مسافروں کو طویل مرحلے سے نہِن گرنا پڑے گا جبکہ یہ مرحلہ صرف چند سیکنڈوں میں ہی طے ہوجائے گا۔

امیگریشن کا مرحلہ مسافر اپنی پرواز میں بیٹھے بیٹھے ہی دبئی ائیرپورٹ پر پہنچنے سے قبل ہی مکمل کرلیں گے۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شروعات میں یہ سروس صرف روانگی والے مسافروں کے استعمال میں لائی جائے گی تاہم بعد ازاں اسے دبئی آنے والے مسافروں کے استعمال میں بھی لے آیا جائے گا۔