یورپ اور وسطی ایشیا کی ایک سو بہترین یونیورسٹیوں میں ترکی کی 12 یونیورسٹیاں شامل

جمعہ 23 اکتوبر 2015 11:51

لندن۔23 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) یورپ اور وسطی ایشیا کی ایک سو بہترین یونیورسٹیوں میں 12 ترک یونیورسٹیاں شامل ہیں۔بر طانیہ میں کیو ایس یونیورسٹی رینکنگز کی جا نب سے جاری کر دہ سروے رپورٹ کے مطابق یورپ اور وسطی ایشیا کی ایک سو بہترین یونیورسٹیوں میں 12 ترک یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کیو ایس یونیورسٹی رینکنگز کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی بہترین یونیورسٹیوں میں ترکی کی بلکنٹ یونیورسٹی، مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی،سابانجی یونیورسٹی،باسفورس یونیورسٹی اور کوچ یونیورسٹی پہلے 20 ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے بعد استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی ،حاجت تیپے یونیورسٹی، انقرہ یونیورسٹی، ایجین یونیورسٹی، غازی یونیورسٹی اور دوکوز ایلول یونیورسٹی کا نمبر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :