دھرنوں کے باعث پڑنے والے منفی اثرات آج بھی محسوس کئے جارہے ہیں،ملک احمدسعیدخاں

اتوار 25 اکتوبر 2015 17:34

قصور۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 اکتوبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاں نے کہا ہے کہ مئی2013ء کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوام نے ایک بڑا مینڈیٹ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر دھرنوں کے باعث پڑنے والے منفی اثرات آج بھی محسوس کئے جارہے ہیں‘دھرنوں کے باعث پاکستان کو ایسا گہرا گاؤ لگایا گیاجس کا زخم آج بھی تازہ ہے‘ گزشتہ برس ہونیوالے دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کے باعث قومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا۔