قصور میں موٹرسائیکل سوار ٹرک تلے آکر کچل جانے سے جاں بحق

اتوار 25 اکتوبر 2015 17:35

قصور۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 اکتوبر۔2015ء)نعمت چوک پتوکی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان تیز رفتار ٹرک تلے آکر کچلے جانے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 22سالہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اپنے گھر جارہاتھا کہ نعمت میں سامنے سے آنے والے تیزرفتار نامعلوم ٹرک ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ پتوکی مصروف تفتیش ہے۔