دبئی ٹیسٹ ، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 178رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں دیئے گئے 491رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 312رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی
پیر 26 اکتوبر 2015 20:37
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 178رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں دیئے گئے 491رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 312رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 4، ذوالفقار بابر نے 3، عمران خان نے 2 اور وہاب ریاض نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پیرکو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جانی بیرسٹو نے 130رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شراکت کو بڑھاتے ہوئے ٹیم کے 150رنز مکمل کرائے تاہم اس سے قبل کہ یہ شراکت پاکستانی ٹیم کیلئے مزید خطرناک ثابت ہوتی، ذوالفقار بابر نے 71رنز بنانے والے روٹ کو یونس خان کی مدد سے قابو کر لیا،دوسری وکٹ کیلئے بھی پاکستانی بولرز کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور مجموعی اسکور میں صرف 6رنز کے اضافے کے بعد بیرسٹو22رنز پرلیگ اسپنر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.