فیس بک کے بانی مارک زکمبرگ نے کینڈی کرش گیم کے ناپسندیدہ نوٹیفیکیشنز کا حل نکالنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 اکتوبر 2015 20:21

فیس بک کے بانی مارک زکمبرگ نے کینڈی کرش گیم کے ناپسندیدہ نوٹیفیکیشنز ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28اکتوبر 2015 ء) فیس بک کے بانی مارک زکمبرگ نے کینڈی کرش گیم کے ناپسندیدہ نوٹیفیکیشنز کا حل نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے پیش کی جانے والی کیندی کرش نامی گیم کو دنیا بھر میں بے انتہا مقبولیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اپنی مقبولیت کیساتھ یہ گیم بہت سے لوگوں کیلئے درد سر بھی ہے جنہیں اس کے بے شمار غیر ضروری اور ناپسندیدہ نوٹیفیکیشن موصول ہوتے رہتے ہیں۔ اس حوالے سے اب فیس بک کے بانی مارک زکمبرگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کیساتھ مل کر اس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور جلد ہی اس میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :