اوکاڑہ اورپاکپتن میں بلدیاتی الیکشن31 اکتوبرکو منعقد ہو نگے، تمام سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
بدھ 28 اکتوبر 2015 20:52
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) ریجن ساہیوال کے دو اضلاع اوکاڑہ اورپاکپتن میں بلدیاتی الیکشن31 اکتوبرکو منعقد ہورہا ہے جس کیلئے تمام سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں کل 1121پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 147 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز پر05 ایس پیز،22ڈی ایس پیز،223اپر سبارڈینیٹس، 974ہیڈکنسٹیبلز، 2508کانسٹیبلزکل پولیس نفری3732 کے علاوہ1268 رضاکاران3510سپیشل پولیس کے جوان بھی الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
اسی طرح ضلع پاکپتن شریف میں سیکورٹی پلان کے مطابق کل683 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے251 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے تمام پولنگ اسٹیشنز پر02ایس پیز،09ڈی ایس پیز،180 اپرسبارڈینیٹس،379ہیڈکنسٹیبلز ، 1261کانسٹیبلز کل 1831پولیس نفری کے علاوہ564 رضا کاران ورسپیشل پولیس کے 2300 جوان اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔(جاری ہے)
یہ بات آر پی او غلام محمود ڈوگر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کی طرفسے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جنکے تحت 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک اسلحہ کی نمائش‘ہوائی فائرنگ‘ آتش بازی پر پابندی ہے۔لائسنسی اسلحہ بھی اپنے ساتھ رکھنے کی اجازت نہ ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.