ہواوے نے اپنے جدید سمارٹ فونزکی انقلابی کیمروں کے ساتھ فوٹو گرافی کو نئی بلندی پر پہنچا دیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 18:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) عالمی گیرسطح پرآئی ٹی اورکمیونیکیشن سلوشنزفراہم کرنیوالی معروف کمپنی ہواوے نے اپنے جدید سمارٹ فونزکی انقلابی کیمروں کے ساتھ فوٹو گرافی کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے اور ٹیکنالوجی کی اس چمپئن کمپنی نے حقیقی معنوں میں خودکو متعدد جدید ٹیکنالوجیز کا موجد ثابت کیا ہے ۔ ہواوے کا حال ہی میں متعاف کردہ سمارٹ فون G8، اپنے کیمروں کی انفرادیت کا شاندار نمونہ ہے کیونکہ اس کے موثر ترین کیمروں میں نیلم ہیرے سے بنے لینزکا استعمال کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ سکریچ مزاحمت فراہم کرتا ہے۔

سمارٹ ڈیوائس کا 13MPریئر اور5MP فرنٹ کیمر ے حیران انگیز اوردلکش فیچرزکے حامل ہیں جس سے صارفین کبھی بھی تصویریں بنانے سے نہیں اکتائیں گے۔

(جاری ہے)

ریئرکیمرہ بجا طورپر کم روشنی، زیادہ روشنی اورہائی کنٹرا سٹ حالات میں صاف اور واضح تصویریں اتا رنے کی خصوصیات سے لیس ہیں۔ جو اعلی معیارکی موشن فلیش لائٹ، اینٹی وائبریشن ، آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن، بہتر RGBW سینسرز، F2.0 ایپریچر اور 28mm وسیع زاویہ کے لینزکی مدد سے صارفین کو خوبصورت اورمتحرک رنگوں کی تصویریں کھنچوانے کے قابل بنائے گا۔

G8 کا 5MP، Selfie کیمرے کو جدید اورکاملیت کی خصوصیات کے ذریعے سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔ ہواوے نے selfies کے خوبصورت اثرات کی فراہمی کیلئے "بیوٹیفیکش 3.0 ٹیکنالوجی" پیدا کرنے کیلئے ریاضی کی ایک معروف بیوٹی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ G8 میں شامل جدید ٹیکنالوجی زیادہ سے زیادہ قدرتی اثرات اور منفرد بیوٹیفیائنگ فیچرز جیسے ’سکن ٹون ایڈجسٹمنٹ‘ ، سکن سموتھننگ ، سکن وائٹننگ اورآئی انہاسمنٹ وغیرہ پیدا کرتا ہے ۔Huawei کا G8 اسمارٹ فون وہ پہلا سمارٹ فون ہے جوکمپنی نے تیارکیا ہے جس میں سمارٹ کمپوزییشن فنکشن بھی شامل ہیں ۔ ہواوے نے ایک بار پھر غیر معمولی خصوصیات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مناسب قیمت پر ایک بہترین فون متعارف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :