روس نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے حصول میں فیفا سے خفیہ ڈیل کرنے کے بیان کو مسترد کر دیا

اتوار 1 نومبر 2015 13:29

روس نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے حصول میں فیفا سے خفیہ ڈیل کرنے کے بیان کو ..

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء) روس کی ورلڈکپ فٹ بال 2018 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے حصول میں فیفا سے خفیہ ڈیل کرنے کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔کمیٹی کے چیف ایگزیکیٹیو الیکسی سوروکن کا کہنا ہے کہ "ہمیں فیصلے کے آخری وقت تک کچھ معلوم نہیں تھا کہ میزبانی کس کو مل رہی ہے، یہ اس وقت پتہ چلا جب فیفا کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے 2دسمبر 2010 کو باقاعدہ اعلان کیا"۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھا کہ میڈیا میں چلنے والی خبریں کہ میزبانی کے حصول کے لیے خفیہ طورپر معاملات طے پا رہے تھے اس کے حوالے سے ہمیں کوئی علم نہیں ہے۔سوروکن کے مطابق ہمیں یقین تھا کہ نیلامی کے حوالے سے ہمارے ملک کی پیش کش دوسروں سے بہترین تھی۔انہوں نے کہا کہ روس اپنے شاندار تصور کی بنیاد پر 2018ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے پرامید تھا۔واضح رہے فیفا کے معطل صدر سیپ بلاٹر نیروسی خبررساں ادارے کو اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ روس کو ورلڈکپ 2018 کی میزبانی فیفا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک خفیہ ڈیل کے بعد دی گئی تھی۔سیپ بلاٹر کے بیان کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ 2018 ورلڈکپ کی میزبانی روس کو اور پھر 2022 میں ورلڈکپ کی امریکا واپسی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :