ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث گوجرانوالہ کے بڑے گروپ آف کمپنیز کے پچھلی تاریخوں میں جعلی انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کرانے میں ملوث ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو لاہور نعیم حسین سمیت 2 افسران کو ملازمت سے برخاست کردیا
اتوار 1 نومبر 2015 17:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر) نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث گوجرانوالہ کے بڑے گروپ آف کمپنیز کے پچھلی تاریخوں میں جعلی انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع اور ان کی غیرقانونی تصدیق کرانے میں ملوث ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو لاہور نعیم حسین سمیت 2 افسران کو ملازمت سے برخاست کردیا۔
گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں افسران کو فیصلے کیخلاف 30 دن میں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ پہلے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی شکایت پر گریڈ18کے افسر نعیم حسین کو17 مارچ کو چارج شیٹ کر کے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او لاہور غزالہ حمید رضی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا جنہوں نے 24 اپریل کو رپورٹ جمع کرائی اور نعیم حسین پر بدعنوانی اور ناقص کارکردگی کے الزامات کو درست قراردیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.