داب کا طریقہ جڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے انتہائی موٴثر ہے،ماہرین

پیر 2 نومبر 2015 15:15

فیصل آباد۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گندم سمیت دیگر فصلات میں موجود جڑی بوٹیاں فصل کی پیداواری صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتی ہیں جس کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بروقت یقینی بنائیں اور جڑی بوٹیاں ختم کرنے کیلئے داب کا طریقہ استعمال کریں کیونکہ یہ طریقہ انتہائی آسان ترین ، سب سے سستا اور موٴثر ہے تاہم جڑی بوٹیوں کو بار ہیرو ، گوڈی اور دیگر کیمیائی و غیر کیمیائی طریقوں سے بھی ختم کر کے گندم کی پیداوار میں 14سے 42فیصد تک اضافہ یقینی بنایا جاسکتاہے۔