چین نے مقامی سطح پر پہلا مسافر طیارہ تیارکرلیا

پیر 2 نومبر 2015 15:35

چین نے مقامی سطح پر پہلا مسافر طیارہ تیارکرلیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 نومبر۔2015ء) چین نے ہوا بازی کے شعبے میں بھی قدم رکھتے ہوئے مقامی سطح پر پہلا مسافر طیارہ تیارکرلیا۔غیرملکیمیڈیا کے مطابق چین نے ہوا بازی کے شعبے میں بھی قدم رکھتے ہوئے مقامی سطح پر تیار کردہ مسافر طیارہ تیار کرلیا جس کی رونمائی کی مرکزی تقریب بیجنگ کے پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی جس میں 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چینی ہوا بازی کا شعبہ اس سے قبل نامور کمپنی بوئنگ اور ایئربس ایئرکرافٹ کے تیار کردہ جہازوں پر انحصار کرتی تھی تاہم تاریخ میں پہلی بار مقامی سطح پر 2 انجن والا سی 919 تیار کرلیا جسے مقامی ایئرلائن میں شامل کیا جائے گا۔دوسری جانب مسافر طیارہ تیار کرنے والی کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ آف چائنا کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ طیاروں کو دیکھتے ہوئے 21 کسٹمرز نے 517 طیاروں کے آرڈر دیئے ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق مقامی ایئرلائن سے ہے جب کہ مقامی سطح پر تیار کردہ لمبوترے جہاز میں 158 مسافروں کے سفر کی گنجائش ہے۔