سعید اجمل آئی سی سی کی جانبداری پر پھٹ پڑے ، کڑی تنقید
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے بھارتی سپنر کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، سعید اجمل
پیر 2 نومبر 2015 21:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 نومبر۔2015ء) جادو گر سپنر سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی انتہا پسندی پر پھٹ پڑے ، کہتے ہیں کہ بھارتی بولر ہربھجن سنگھ اور ایشوین پر کوئی چیک نہیں اور پاکستانی بولرز کے گرد ہمیشہ گھیرا تنگ رہتا ہے۔
(جاری ہے)
لاہور میں انٹرویو کے دوران سعید اجمل نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ کا فروغ نہیں آف سپن آرٹ کی تباہی کر رہی ہے ، خاص طور پر پاکستانی بولر جب کوئی پرفارم کرے تو اسے پابندی کا شکار کر دیا جاتا ہے ، زمبابوے کے خلاف بلال آصف کوئی آوٴٹ نہ کرے تو کسی کو کوئی تکلیف نہیں، پانچ شکار کر لے تو بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا جاتا ہے۔
جادو گر سپنر نے دعویٰ کیا کہ بھارتی بولر ہربھجن سنگھ کا بولنگ ایکشن چیک کیا جائے ، 15 ڈگری سے زائد ہی ہو گا بلکہ یہاں تک یقین سے کہہ دیا کہ ایشوین بھی غیر قانونی بولنگ کرتے ہیں لیکن ہربھجن تو سیدھا آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں، بس آئی سی سی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔اپنے انٹرویو میں سعید اجمل نے پی سی بی پر بھی شکوہ کیا کہ جس نے آئی سی سی میں ان کے میڈیکل پرابلم کا کیس نہیں لڑا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.