بلدیاتی الیکشن میں150سیٹوں پر تاجر برادری کے نمائندوں کی جیت مسلم لیگ کی عوام دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کی واضح دلیل ہے،محمد علی میاں

پیر 2 نومبر 2015 22:35

لاہور۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں150سیٹوں پر تاجر برادری کے نمائندوں کی جیت مسلم لیگ کی معاشی ، اقتصادی،صنعتی اور ٹیکس نظام بارے پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کی واضح دلیل ہے ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ ضلع لاہور میں مجموعی طور پر وائس چیرمین کی274نشتوں پر الیکشن منعقد ہو ا جس پر تاجر نمائندوں کی ایک بھاری تعداد نے کامیابی حاصل کی ، انہو ں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ساتھ دیا ہےء انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے یہ کہنا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تاجر اور صنعت کار انکے خلاف ہیں لیکن موجودہ بلدیاتی الیکشن میں150کے قریب ایسے چیرمین منتخب ہو ئے ہیں جو براہ راست تاجر برادری کی نمائندگی کرتے ہیں ، محمد علی میاں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس کے حوالے سے تاجروں کے مطالبات پورے کر دیے ہیں، لہذا حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی، اقتصادی اور صنعتی لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔