اخوت ہیلتھ سروسز اور پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام چوتھے سالانہ تین روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد
بدھ 4 نومبر 2015 14:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 نومبر۔2015ء)اخوت ہیلتھ سروسز اور پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈیرہ وہاب کا چوٹ دھیراں میں منڈی بہاؤالدین کے سب سے بڑے چوتھے سالانہ تین روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔کیمپ میں ارد گرد کے دیہات اور گرد و نواح سے5ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی اور بالکل مفت چیک اپ کرایا جبکہ ادویات اور آنکھوں کے آپریشن سے مستفید ہوئے۔
فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح معروف سماجی شخصیت اور چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ اور پاکستان میں ترک این جی او کمسے یوکمو کے کنٹری ڈائریکٹر از جان انان نے کیا۔کیمپ میں لاہور،منڈی بہاؤالدین ‘گجرات اور اسلام آباد کے ڈاکٹرز پر مشتمل ماہر ٹیموں نے بھر پور انداز سے شرکت کی۔(جاری ہے)
اس سال منعقد ہونے والے کیمپ میں ڈاکٹر آکاش لال کی سربراہی میں200سے زائد سفید موتیا کے مفت آپریشن فولڈ ایبل لینز کئے گئے جبکہ3000 افراد کا چیک اپ اور مفت عینکیں اور ادویات بھی دی گئیں۔
پاکستان کلفٹ لپ ہاسپٹل گجرات نے8ایسے بچوں کے آپریشن کی ذمہ داری لی جو کٹے ہونٹ و تالو والے تھے۔ڈاکٹراظہارالحق ہاشمی،ڈاکٹرطاہررسول،ڈاکٹرفوزیہ معین،ڈاکٹرسیدعمران مرتضٰی،ڈاکٹرخاورعباس،ڈاکٹروسیم عباس ‘ڈاکٹر مہوش رشید‘ڈاکٹر واصف نوراور ڈاکٹر سدرہ امتیاز نے شوگر وکولیسٹرول ،جگرو معدہ،جلدی امراض،ہڈیوں،فالج،لقوہ،جوڑوں کے درد،کمردرد،دل کے امراض اور ذہنی امراض میں مبتلا ہزاروں افراد کا معائنہ،ٹیسٹ اور سکریننگ کی۔کیمپ میں ترک این جی او کمسے یوکمو‘پاکستان کلفٹ لپ ہاسپٹل‘ہلال احمر نے بھی اپنی خدمات سر انجام دیں۔کیمپ کی اختتا می تقریب میں ایم این اے ممتازاحمد تارڑنے خصوصی طور پر شرکت کی اور ڈاکٹروں میں شیلڈز اور فارما سیوٹیکلز کمپنیوں کے افراد میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.