اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فوری طور پر ملک میں شیشہ سینٹر بند کرنےکا حکم جاری کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 نومبر 2015 10:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 نومبر 2015 ء) : سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شیشہ سینٹر فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شیشہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لگتا ہے ایگزیکٹو اور پولیس نے طے کر لیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں کرنی۔
جب معاملہ بگڑتا ہے تب ہی سپریم کورٹ ایسے مقدمات کے ذریعے بہتری لانے کی کوشش کرتی ہے‘ صوبائی حکومتیں اپنی اہلیت اور وسائل کے مطابق کام نہیں کر رہیں۔کسی سطح پر حکومت کا کوئی سنجیدہ قدم نظر نہیں آتا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تمباکو نوشی اور شیشہ نوشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں شیشہ سینٹرز کے خاتمے کے لیے مؤثراقدام اٹھائے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب میں شیشہ نوشی کا کلچر عام ہے‘ اس کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔
سپریم کورٹ نے چاروں صوبائی حکومتوں سے تمباکو اور شیشہ نوشی کی روک تھام کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی. چیف جسٹس نے مزید کہا کہ شیشہ سینٹرز ملک بھر کے نوجوانوں میں نشے کی عادت میں مبتلا کر ہے ہیں جس کے باعث انہیں فوری طور پر بند کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.