بلدیاتی الیکشن میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی ہوگی، رائے اعجاز احمد

جمعرات 5 نومبر 2015 23:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) ڈی پی او سیالکوٹ رائے اعجاز احمد نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی ہوگی ۔ تھانوں میں پولیس کے خراب رویے کو تسلیم کرتا ہوں اس سلسلہ میں خواتین نائب محرر تعینات کررہی ہے۔لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

پولیس بلدیاتی الیکشن کے دوران غیر جانبدار کردار ادا کریگی۔ پولیس صرف لاء اینڈ آرڈر اور سیکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کریگی۔ اپنے آفس میں منعقدہ ایک پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کے حوالے سے سکیورٹی اداروں اور صحافیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے سراہا ہے۔ رائے اعجاز احمد نے مزید کہا کہ تھانوں میں پولیس کے خراب رویے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کو بہتر بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے اس سلسلہ میں خواتین نائب محرر تعینات کررہی ہے۔ اس سے بھی تھانوں کے ماحول پر اچھا اثر پڑھے گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوری ،ڈکیتی سمیت کسی بھی مقدمہ کی فوری ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تھانوں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اگر کسی تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے کوتاہی برتی گئی تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائیگی۔

اگر کسی کو اس سلسلہ میں کوئی شکایت ہو تو فوراً مجھے سے رابطہ قائم کریں۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلا تمیز کارروائی کریگی اس سلسلے میں نشہ آور ادویات اور نشہ آور شربت فروخت کرنے پرمیڈیکل اسٹورز کے خلاف بھی محکمہ ہیلتھ کے ساتھ مل کر کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے سی ٹی او تعینات کردیا گیا ہے۔اب صرف ٹریفک وارڈن ہی ٹریفک کنٹرول کریں گے۔ دوسری وردی کو ختم کردیا گیا ہے۔ شہر میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کاروباری پوائنٹس کے خلاف ٹی ایم اے سیا لکوٹ کے ساتھ مل کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔