بلے بلے ، پنجابی کینیڈین پارلیمنٹ کی تیسری بڑی زبان بن گئی

جمعہ 6 نومبر 2015 16:13

بلے بلے ، پنجابی کینیڈین پارلیمنٹ کی تیسری بڑی زبان بن گئی

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء ) کینیڈین پارلیمنٹ میں پنجابیوں کی تعد اد میں حالیہ اضافے کے بعد انگریزی اور فرانسیسی کے بعد پنجابی پارلیمان کی تیسری بڑی زبان بن گئی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالعلوم کے 19 اکتوبر کوہونیوالے انتخابات میں20پنجابی امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 14مرداور چھ خواتین ہیں اس کے علاوہ 18 لبرل اور2 کنزرویٹو امیدوار بھی ہیں۔

(جاری ہے)

کنزرویٹو پارٹی کے رہنما دیپک اوبہاری ہند کینیڈین کمیونٹی کی آواز اب بہت اچھی طرح اس پارلیمنٹ میں نمائندگی کرے گی اوراس کے مجموعی پہلوں میں ساؤتھ ایشین کمیونٹی جیتی ہے۔ا قراء خالد لبرل MPجو پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں کاکہناتھاکہ نومنتخب کینیڈاہاؤس میں حقیقی روپ سامنے آیا ، کینیڈا کے 2011ء کے شماریات کا گھر یلو سروے کے مطابق 4لاکھ30ہزار705 کینیڈین کی مادری زبان پنجابی ہے۔ اس کے بعد انگریزی اور فرانسیسی ہیں4 لاکھ 30 ہزار 705 مقامی پنچابی بولنے والے کینیڈا کی آبادی کا 1.3فی صد حصہ ہے۔20 پنجابی بولنے والے ارکان پارلیمنٹ دارالعوام میں تقریبا 6 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں ،یہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کے لئے ایک بڑا قدم ہے اوریہ سرکاری ہے۔

متعلقہ عنوان :