دالبندین کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

جمعہ 6 نومبر 2015 23:01

دالبندین( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء)دالبندین کے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او چاغی نے ایس ایچ او دالبندین نعیم شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹاکر سیندک کے ایس ایچ او عابد شیرزئی کو دالبندین کا نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر شبیر بادینی کو سیندک کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق دالبندین کے سابقہ ایس ایچ او کو مسلسل عوامی شکایا ت پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ دریں اثناء دالبندین کے بیشتر عوامی حلقوں نے سابقہ ایس ایچ او کو ان کے عہدے ہٹانے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے عابد شیرزئی کی بطور ایس ایچ او دالبندین تعیناتی کو سراہا۔