میری طرح محمد رمضان کو بھی پاکستان واپس بھجوایا جائے ،گیتا
ہفتہ 7 نومبر 2015 01:19
نئی دہلی/ اندور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6نومبر۔2015ء) 10 سال بعد وطن واپس بھجوائی جانیوالی بھارتی گونگی اور بہری لڑکی گیتا نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اس کی طرح بھوپال میں پھنسے پاکستانی لڑکے محمد رمضان کو بھی وطن واپس بھجوایا جانا چاہیے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق اندور میں اشاروں کی زبان کے ماہر کی مدد سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیتا کا کہنا تھا کہ اس کی خواہش ہے کہ میری طرح بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھوپال میں پھنسے ہوئے محمد رمضان کو بھی پاکستان بھجوانے کیلئے اقدامات کریں ۔
حال ہی میں پاکستان سے واپس آنے والی گونگی اور بہری لڑکی گتیا کا ماننا ہے کہ بجرنگ بھائی جان (سلمان خان ) اسے اسکے خاندان سے ضرور ملوا دیں گے ۔ واضح رہے کہ 15 سالہ محمد رمضان جس کا تعلق کراچی سے ہے کافی عرصے سے بھارت کے شہر بھوپال میں ایک این جی او کے پاس رہ رہا ہے ۔ بھارتی لڑکی گیتا کو 10 سال بعد بھارت بھجوا دیا تھا جہاں اس کے لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔ بھارت کے کئی خاندانوں نے گیتا کو اپنی بیٹی ماننے کا دعویٰ کیا تھا تاہم گیتا نے انہیں پہنچاننے سے انکار کردیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.