خیبر پختونخواہ کے جنوبی اضلا ع کے ترقیاتی پروگرام کے لئے مختص فنڈز مقررہ وقت میں خرچ نہ ہو سکے، ایک ارب بیس کروڑ کی خطیر رقم لیپس ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا
اتوار 8 نومبر 2015 20:28
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) خیبر پختونخواہ کے جنوبی اضلا ع کے ترقیاتی پروگرام کے لئے مختص فنڈز مقررہ وقت میں خرچ نہ ہو سکے، ایک ارب بیس کروڑ کی خطیر رقم لیپس ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ خیبر پختونخواہ کے تین پسماندہ جنوبی اضلاع ٹانک ، ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت کے لئے ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈ کے تحت شروع کئے جانے والے پراجیکٹ خیبر پختونخواہ سدرن ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (کے پی ایس اے ڈی پی) کا مقر رہ وقت ختم ہونے تک ایم ٹی ڈی ایف کے کل عطیہ 18 ملین ڈالر میں سے صرف 30% خر چ کئے جاسکے۔
جون 2012سے جون 2015 تک خیبر پختونخواہ کے تین پسماندہ جنوبی اضلاع کی ترقی اور بحالی کے لئے منظور شدہ کے پی ایس اے ڈی پی صوبائی حکومت اور پراجیکٹ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث جہاں ایک سال تاخیر سے جون 2013 میں شروع کیا گیا وہیں تین اضلاع میں ایک سو سے زائد پراجیکٹ اہلکاروں کی تقرریوں اور دفاتر کے قیا م پر تین ماہ کا عرصہ گز گیا اور یوں تین سالوں کے دورانیہ پر محیط اس ترقیاتی پراجیکٹ کو دوسال سے بھی کم وقت مِلا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.