فنکار کاکام امن‘ محبت اور انٹرٹین کرنا ہے کوئی سیاسی عزائم نہیں‘ اداکارہ نیلم منیر
پیر 9 نومبر 2015 11:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، فنکارکواپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ امن، محبت اور انٹرٹین کرنا ہے۔ پرستار جلد ہی مجھے پردہ اسکرین پر دیکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار معروف ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی عوام اور فنکار پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔
چند انتہا پسند عناصر ہی اس کے مخالف ہیں۔ بالی ووڈ کے بہت سے فنکاروں سے مل چکی ہوں اور وہ سب پاکستان کے حوالے سے مثبت سوچ رکھنے کے ساتھ کام بھی کرنا چاہتے ہیں ۔بھارت میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے یہ سب سیاسی مقاصد کے لیے ہے اور انھیں مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے خلاف زہر سرائی کی جارہی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی عوام کی اکثریت انتہاپسندی مسترد کرتی ہے جس اس کی تازہ مثال بھارتی صوبہ بہار میں ہونے والے انتخابات ہیں جس میں انتہا پسندی عزائم رکھنے والی حکمران سیاسی جماعت کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔
بھارتی عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے واضح کردیا ہے کہ وہ انتہا پسندی کی ہرسطح پر مخالفت کرتے ہیں۔ اداکارہ صائمہ کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر نیلم منیر نے کہا کہ اچھی اداکارہ کے ساتھ ذاتی طور پر ان کی شخصیت سے بھی بہت متاثر ہوئی ہوں، پہلے ان کے ساتھ ڈرامہ سیریل کے لیے گھر والے راضی نہیں تھے، بعدازاں ڈائریکٹر کے کہنے پرکام کیا تو اپنے فیصلے پر خوشی ہوئی۔یہ سیریل میرے کیرئیر کے بہترین پروجیکٹس میں سے ایک ہے جب کہ صائمہ کے ساتھ دوسرے ڈرامہ سیریل کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔ فلم کے بارے میں انھوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پاکستانی فلموں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرزنے بھی رابطہ کیا ہے۔ ان میں سے جو بھی پروجیکٹ اچھا لگا تو ضرور کام کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ اسکینڈلز کے حوالے سے پریشان ہونے کے بجائے لطف اندوز ہوتی ہوں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.