ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے گوروں کی انوکھی ٹریننگ
جارحانہ انداز اپنا نے اور تیز شاٹس کھیلنے کیلئے امریکی بیس بال کوچ سے ٹریننگ لینا شروع کردی
پیر 9 نومبر 2015 20:32
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء)انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچوں میں جارحانہ انداز اپنا نے اور تیز شاٹس کھیلنے کیلئے امریکی بیس بال کوچ سے ٹریننگ لینا شروع کردی ہے۔ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد انگلینڈ کے کوچ ٹریور بیلس نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی ٹیم پاکستان کو شکست دینے لیے کافی نہیں تھی، ان کا کہنا تھا کہ تینوں میچوں میں اگر ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جاتا تو کامیابی مل سکتی تھی۔
11 نومبر سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم شان دار واپسی کے لیے امریکی بیس بال کوچ کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڑ کے ایلیٹ کوچنگ ڈائرکٹر اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ زوردار شارٹس کے لیے کچھ الگ کر رہے ہیں، انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان ای ین مورگن اور دیگر کئی کھلاڑی، امریکی میجرلیگ بیس بال ٹیم ٹیکساس رینجرز کے لیے چار سال تک تیکنیک کی بہتری کے لیے کام کرنے والے جولیان ووڈ سے تربیت لے رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.