چین ‘کالج نے طالبات کو جنسی تعلقات سے دور رہنے کے عہد نامے پر دستخط کر نے کا کہہ دیا ‘ کالج پر تنقید شروع کر دی گئی
منگل 10 نومبر 2015 13:57
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)شمال مغربی چین کے ایسے کالج کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس نے وہاں پڑنے والی طالبات کو جنسی تعلقات سے دور رہنے کے ایک عہد نامے پر دستخط کرنے کیلئے کہا تھا۔چائنا اکنامک ڈیلی ویب سائٹ کے مطابق شانشی کے صوبے کے شہر شیان میں واقع یہ کالج اپنے ایک کورس نو ریگرٹس یوتھ‘ یعنی ’ افسوس کے بغیر نوجوان‘ کے کلاس کے دوران ’کمٹمنٹ کارڈ‘ استعمال کرتا ہے ‘اس کارڈ کی تصاویر چینی سوشل میڈیا پر کئی بار شیئر کی گئی ہے۔
کارڈ میں لکھا میں اپنے آپ، اپنے خاندان، دوستوں، ہونے والے شوہر اور بچوں سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں شادی شدہ زندگی کے آغاز سے پہلے کسی قسم کے جنسی تعلقات نہیں رکھوں گی۔جملے کے نیچے طالبات کے دستخط کے لیے جگہ بنائی گئی ہے۔(جاری ہے)
کارڈ میں شادی کے بعد اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور شخص کے ساتھ جنسی تعلقات نہ رکھنے کا عہد بھی شامل ہے۔بغیر شادی کے جنسی مراسم قائم نہ کرنے کے وعدے 1990 کی دہائی میں امریکی کالجوں میں عام طور پر کیے جاتے تھے لیکن چین میں یہ عام نہیں ۔
کالج کے طالب علموں کی طرف سے شکایات آنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کئی لوگوں نے اس پرانی سوچ پر تنقید کی ہے۔ایک شخص نے چین میں مقبول سماجی رابطوں کی سائٹ سینا ویبو پر لکھا کہ یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ 21ویس صدی میں بھی اس طرح کے الفاظ ایک کالج میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ایک اور شخص نے لکھاکہ جنسی تعلقات رکھنے یا نہ رکھنے کی مرضی ہر انسان کے پاس ہونی چاہے ‘ کسی سے وعدہ کرنے کا کیوں کہا جا رہا ہے؟ ایک یونیورسٹی ایسا کر رہی ہے، یہ پریشان کن بات ہے۔دوسری طرف کچھ لوگوں کو اس عہد سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم وہ اس بات پر ضرور اعتراض کر رہے ہیں کہ لڑکوں سے اس پر دستخط کرنے کو کیوں نہیں کہا جاتا ہے۔ایک شخص کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ یہ ایک بہت اچھا کام ہے تاہم اس میں لڑکوں کو شامل کیوں نہیں کیا گیا ہے؟ایک اور نے لکھا کہ مردوں کو بھی دستخط کرنا چاہیے، کیایہ صنفی امتیاز نہیں ہے؟متعلقہ کالج کے ایک استاد کا چائنا اکانامک ڈیلی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں اتنے سخت رد عمل کی توقع نہیں تھی اور یہ کہ طالب علموں کی بہتری کے لیے یہ کارڈ متعارف کروایا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.