ذلت کی زندگی سے موت بہتر ہے ‘ اسرائیلی فوج حملے کی کوشش میں شہید خاتون کی تحریر
اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے اور فلسطینیوں کی عزت اور وقار کے لیے میں یہ قدم اٹھا رہی ہوں ‘ خاتون کا عزم
منگل 10 نومبر 2015 13:57
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)غرب اردن کے علاقے میں اسرائیلی فوج پر چھری سے حملے کرنے کی کوشش میں شہید ہونے والی خاتون نے خودکش نوٹ چھوڑا ہے جس میں لکھا ہے کہ ذلت کی زندگی سے موت بہتر ہے۔اسرائیلی فوج کی گولی کا نشانہ بننے والی خاتون نے اپنے خود کشی سے پہلے لکھے گئے بیان میں مزید لکھا کہ اپنے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اور فلسطینیوں کی عزت اور وقار کے لیے میں یہ قدم اٹھا رہی ہوں۔
یروشلم میں مقیم صحافی ہریندر مشرا نے بتایا کہ اسرائیل فوج کے ایک ترجمان کے مطابق ایک فلسطینی خاتون اسرائیلی علاقے میں داخل ہوئیں اور انھیں اسرائیلی فوجی کی طرف سے رکنے کے لیے کہا گیا۔خاتون اسرائیل فوج کی طرف سے ایک وارننگ شاٹ فائر کیے جانے کے باوجود اسرائیل فوج کی طرف بڑھتی رہی اور پھر انھوں نے اپنے پرس سے چھری نکال لی۔(جاری ہے)
ہریندر مشرا نے بتایا کہ فلسطینی حکام کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں تشدد کی حالیہ لہر میں اب تک74 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں چار عورتیں اور 17 بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینیوں کی طرف سے کیے جانے والے حملوں میں 11 اسرائیلی فوجی اور شہری ہلاک ہوئے ہیں اس کے علاوہ مشرقی یروشلم اور غرب اردن میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں دو ہزار سے زیادہ فلسطینی نوجوان اور بچے زخمی ہو چکے ہیں۔فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں تشدد کی حالیہ لہر مسجد الاقصی کے انتظام میں تبدیلی کے خدشات کے بعد شروع ہوئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.