رائٹ ٹو انفارمیشن فٹبال ٹورنامنٹ زریاب فٹبال کلب نے جیت لی
منگل 10 نومبر 2015 16:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پہلا رائٹ ٹو انفارمیشن فٹبال ٹورنامنٹ زریاب کلب نے جیت لی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاہین کلب کو پینلٹی کک کے ذریعے پانچ چار سے شکست ، مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے قانون عارف یوسف اور نائب ناظم ڈسٹرکٹ پشاور قاسم علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ملک ہدایت الله ،پے کے فور فاؤنڈیشن کے سیکرٹری حیات الله سمیت دیگر اہم شخصیات موجودتھیں ۔
قیوم سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ پر منعقدہ رائٹ ٹو پلے اور پی کے فور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ کی 32 سے زائد ٹیمیں نے حصہ لیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں زریاب کلب نے ینگ شاہین فٹبال کلب جبکہ شاہین کلب نے ملک سعد فٹبال کلب کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔(جاری ہے)
فائنل میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہی جس کے بعد پینلٹی شوٹ کے ذریعے فیصلہ کیاگیا جس میں شاہین کلب نے چار جبکہ زریاب کلب نے پانچ گول کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی ، آخرمیں مہمان خصوصی نے تمام ٹاپ ایٹ ٹیموں میں رائٹ ٹو پلے کی طرف سے مکمل فٹبال کٹ جبکہ فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں بھی دی گئی ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.