ہسپتالوں میں غریب مریضوں کیلئے مفت ادویات کی عدم فراہمی تشویشناک ہے،میاں کامران سیف
منگل 10 نومبر 2015 16:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے مفت ادویات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹوں کی سہولیات کی بندش اور ادویات کی عدم فراہمی سے مریضوں کو موت کے رحم و کرم پر چھوڑا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں 90فیصد ہسپتالوں میں زکواة سے ادویات جاری کرنے کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ہیں جبکہ زکواة سے ان ڈور آؤٹ ڈور مریضوں کے علاوہ ڈائیلسز اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولیات ختم کرکے غریب مریضوں پر ظلم کیا جارہا ہے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ تعلیم اور ہیلتھ کا بجٹ اورنج ٹرین پر لگانا بیڈ گورننس ہے ہیلتھ کی رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرکے عوام کو علاج کی سہولیات سے محروم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہیلپ لائن کا ڈرامہ بند کرے اور فوری طور پر ہیلتھ کا بجٹ ہیلتھ پر لگایا جائے اور مریضوں کو مفت ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کی جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.