ساتویں آل پاکستان نیشنل وویمن جوڈو چیمپین شپ میں آزادکشمیر کی ٹیم کی بہترین کارکردگی
بدھ 11 نومبر 2015 12:51
لاہور،مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)ساتویں آل پاکستان نیشنل وویمن جوڈو چیمپین شپ میں آزادکشمیر کی ٹیم کی بہترین کارکردگی، ایک سلور اور تین براؤنز میڈلز حاصل کرکے آزادکشمیر کا نام روشن کیا، آزادکشمیر کی ٹیم کی قیادت، کوچنگ عرفان مغل نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ساتویں آل پاکستان نیشنل وویمن جوڈو چیمپین شپ کا انعقادا لاہور میں ہوا جس میں پاکستان بھر سمیت 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔
آزادکشمیر کی پانچ رکنی ٹیم نے ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عرفان مغل کی قیادت میں شرکت کی۔ آزادکشمیر کی پانچ رکنی وویمن ٹیم نے چیمپین شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک سلور اور تین براؤنز تغمے حاصل کرکے آزادکشمیر کا نام روشن کیا۔(جاری ہے)
سلور میڈل عروج ذوالقرنین جبکہ براؤنز عائشہ ہمدانی، نوشین خواجہ اور عائشہ صدیقہ نے حاصل کیے۔
ٹیم کی قیادت ، کوچنگ اور انتظامات عرفان مغل نے کیے ۔ واضح رہے کہ وویمن ٹیم کی لاہور چیمپین شپ میں شرکت، مقابلے کے دوران کے جملہ اخراجات پلیئرز نے از گرہ خود برداشت کیے۔ آزادکشمیر میں سپورٹس بورڈ کا ایک بڑا محکمہ قائم ہونے کے باوجود جوڈو چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی خواتین ، ٹیم کوچ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا گیا جبکہ چیمپین شپ میں شامل دیگر صوبہ جات کی ٹیموں کے ساتھ متعلقہ محکمہ کے نہ صرف سرکاری آفیسران نے شرکت کی بلکہ جملہ اخراجات بھی برداشت کیے۔جبکہ محکمہ سپورٹس آزادکشمیر کی بے حسی کے باعث آزادکشمیر وویمن ٹیم کو پراپر یونیفارم مہیا کرنا تو درکنار انعامات حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد نہ دیاس کے باوجود آزادکشمیر جوڈو وویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان بھر میں آزادکشمیر کا نام روشن کیا۔ واضح رہے کہ عرفان مغل قبل ازیں بھی پاکستان میں ہونے والے کئی ایونٹس میں آزادکشمیر کی نمائندگی کر چکے ہیں اور بہترین پرفارمنس کے باعث آزادکشمیر کی نیک نامی کا باعث بنے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.