پاکستان نے عدنان سمیع کو شہریت منسوخی کا سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 11 نومبر 2015 13:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 نومبر 2015ء) : پاکستان نے بھارت میں مقیم گلو کار عدنان سمیع کی شہریت کی منسوخی کو کنفرم کرنے سے انکار کر دیا . تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ حکام کی جانب سے ایسا عدنان سمیع کے پاکستانی شہریت کے لیے کہے گئے توہین آمیز الفاظ کے بعد کیا گیا. جس کے بعد حکام نے عدنان سمیع کو شہریت کی منسوخی کا سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا جو کہ بعد ازاں عدنان سمیع کے بھارتی شہریت حاصل کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے کیونکہ کسی بھی شہری کو کسی اور ملک کی نیشنیلٹی حاصل کر نے کے لیے پہلے ملک سے شہریت منسوخی کا سرٹیفیکیٹ بنوانا مطلوب ہوتا ہے.
(جاری ہے)
سرٹیفیکیٹ منسوخی سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ہم ایسے انسان کو سرٹیفیکٹ کیوں جاری کریں جسے ان کاغذات کی پاکیزگی اور ان کی اہمیت تک کا اندازہ نہیں ہے. پاکستان ہائی کمیشن دہلی میں عدنان سمیع کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ منسلک درخواست پر عدنان سمیع نے تحریر کیا کہ مجھے اب گرین پاسپورٹ کی مزید ضرورت نہیں ہے کیونکہ مجھے بھارت ہی میں اپنا گھر مل گیا ہے. حکام کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع کو اپنے اس رویے کے لیے ایک غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا کر شہریت کی منسوخی کے لیے متعین کیا گیا طریقہ اپنانا ہو گا. 5 ماہ قبل عدنان سمیع نے بھارتی ہوم منسٹر سےانسانی بنیادوں پرملک بدری کو مستثنٰی قرار دینے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے بھارت نے عدنان سمیع کو غیر معینہ مدت کے لیے ملک میں رہنے کی اجازت دے دی تھی.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.