پاکستا نی پاسپورٹ کی بے حرمتی پرعدنان سمیع کوشہریت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ دینے سے انکار
گلوکار کورویے پرغیر مشروط معافی مانگنا ہوگی اورصحیح طریقے سے دستبرداری کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا،پاکستانی ہائی کمیشن
بدھ 11 نومبر 2015 15:12
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)پاکستان نے بھارت میں مقیم گلوکار عدنان سمیع کو ان کے وطن عزیز کے لئے تضحیک آمیز رویے پر شہریت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع کئی برسوں سے بھارتی شہریت کے حصول کے لئے سرگرداں ہیں لیکن قانونی طور پر اس کے لئے انہیں پاکستانی شہریت سے دستبردار ہونا ہوگا۔
عدنان سمیع نے شہریت کی تنسیخ کے لئے نئی دلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت داخلہ سے رجوع کیا تھا۔ اپنے خط میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کو سبز پاسپورٹ لوٹاتے ہوئے تضحیک آمیز انداز میں کہا تھا کہ اب انہیں اس کی ضرورت نہیں رہی۔پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے عدنان سمیع کو کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی تقدس کی پامالی کے مرتکب ہوئے ہیں ، انہیں اپنے رویے پر غیر مشروط معافی مانگنی ہوگی، بصورت دیگر انہیں شہریت کی تنسیخ کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا، دوسری جانب وزارت داخلہ نے بھی کہا ہے کہ جو شخص پاکستانی دستاویزات کا تقدس نہیں رکھتا اسے سرٹیفیکیٹ کیسے جاری کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.