وزیراعظم بتائیں ان کا نئے پاکستان میں کتنا حصہ ہے، (ن) لیگ منصوبوں اور ہم عوام پر سرمایہ کاری کررہے ہیں ، خیبرپختونخوا میں گورننس تمام صوبوں ے بہتر ہے،صوبے میں درختوں کاسونامی آرہا ہے ، 2017 تک ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائے جائیں گے، ہمارے بنائے گئے جنگلوں میں چھانگا مانگاکی طرح ریسٹ ہاؤس نہیں ہوں گے، یہ منصوبے گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے لگا رہے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سونامی بلین ٹری پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو
ذیشان حیدر بدھ 11 نومبر 2015 19:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بتائیں کہ ان کا نئے پاکستان میں کتنا حصہ ہے, مسلم لیگ (ن) منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے اور ہم عوام پر، خیبرپختونخوا میں گورننس تمام صوبوں ے بہتر ہے، خیبر پختونخوا میں درختوں کاسونامی آرہا ہے ،صوبے میں 2017 تک ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائے جائیں گے، ہمارے بنائے گئے چھانگا مانگا جنگلوں میں ریسٹ ہاؤس نہیں ہوں گے،ہم یہ منصوبے گلوبل وارمنگ سے لڑنے کیلئے لگا رہے ہیں۔
وہ بدھ کو پشاور میں سونامی بلین ٹری پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اور پاکستان تحریک انصاف میں فرق یہ ہے کہ ن لیگ والے صرف ترقیاتی منصوبوں پر پیسہ لگاتے ہیں وہ سیمنٹ ، سریا بجری پر خرچ کرتے ہیں جبکہ ہم انسانوں پر پیسے خرچ کررہے ہیں اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کام کررہے ہیں تحریکِ انصاف واحد جماعت ہے جو آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچ رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.