نائیجیریا اور پی اے آر سی زراعت کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھیں گے ‘نائیجیریا اور پی اے آر سی کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے کے لیے جلد ہی ایک معاہدے کی یاداشت پر دستخط بھی کیے جائینگے، ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی ڈاکٹر محمد عظیم خان کی نائیجیریا کے اعلی سطحی وفد سے گفتگو
نائیجیریا کی حکومت ہر سال 5 زرعی سائنسدانوں کو سکالرشپ بھی مہیا کرے گی، نائیجیرین وفد
بدھ 11 نومبر 2015 19:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی ڈاکٹر محمد عظیم خان نے کہاہے کہ نائیجیریا اور پی اے آر سی زراعت کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھیں گے ۔دنوں ممالک کے پاس مواقع ، ذرخیز زمین ، تربیت یافتہ انفرادی قوت اور زرعی مقاصد کے لیے استعمال میں لائی جانے والی نئی ٹیکنالوجی کی بہتات ہے۔ وہ بدھ کو یہاں این اے آر سی میں نائیجیریا کے اعلی سطحی وفد کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
نائیجیریا کا وفد صدرِ مملکت ممنون حسین ، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کے دورے سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ نائیجیریا کی حکومت پاکستان کے ساتھ زراعت کے شعبے میں ترقی اور نئی ٹیکنالوجی کو شیئر کرنے کی خواہاں ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر علیو ماگاٹاکرداواماکو، گورنر سوکوٹو سٹیٹ، نائیجیریا نے کہا کہ پی اے آر سی اور نائیجیریا آلو، ٹماٹر اور ہارٹیکلچر سمیت زراعت کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ نائجیریا گورنمنٹ ہر سال 5 زرعی سائنسدانوں کو سکالرشپ بھی مہیا کرے گی۔ جس سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور زرعی تجربات سے استفادہ حاصل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا نائجیریا اور پی اے آر سی کے درمیان زرعی تعاون بڑھانے کے لیے معاہدے کی یاداشت پر دستخط بھی کیے جائینگے ۔جس کے تحت دونوں ممالک زرعی فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں گے۔ نائیجیریا کے وفد میں عبدالمحمد وماکو، ہون محمد علی، ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس، مسٹر ٹکر یحییٰ میگاری ، محمد ادریس گوبر اور مسٹر امینو دلہاتو شامل تھے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان، ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی نے وفد کو زرعی شعبہ میں تعاون سے متعلق بریفنگ دی۔ اور نائجیریا کے وفد نے ہارٹیکلچر انسٹیوٹ ، پی جی آر آئی، ٹشو کلچر، ایف ایم آئی اور سویابین فیلڈ ایریا سمیت دیگر سنٹرز کا دورہ کیا۔ اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ اس قسم کے زرعی تعاون سے دونوں ممالک میں زراعت کے فروغ میں اہم پیش رفت ہو گی۔ فیلڈ کے دورے اور بریفنگ کے دوران سینئر زرعی سائنسدان اور پی اے آر سی کے اعلی عہدیداران جن میں ڈاکٹر ساجد مصطفی، ڈاکٹر زبیر، ڈاکٹر طارق حسن، ڈاکٹر پرویز خالد اور سردار غلام مصطفی، ڈائریکٹر جنرل ،تعلقاتِ عامہ بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.