این اے122میں ووٹوں کے ردو بدل کے خلاف آئندہ ہفتے پٹیشن دائر کریں گے ‘حکومت کو معاملہ جلد حل کرنا ہو گا ،دوبارہ اڑھائی سال نہیں لگانے دینگے ،ایاز صادق کو جلد از جلد دوبارہ ڈی سیٹ کرائیں گے
تحریک انصاف کے این اے122سے امیدوار عبدالعلیم خان کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 11 نومبر 2015 21:23
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔11 نومبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے این اے122سے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں جس کی روشنی میں اس حلقے سے ووٹوں کے ردو بدل کے خلاف آئندہ ہفتے پٹیشن دائر کرینگے ،ہمارے پاس تمام ثبوت اور شواہد اکھٹے ہو چکے ہیں جنہیں میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے اور اب انہیں کسی فورم پر جھٹلایا نہیں جا سکتا ۔
بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے122سے 5ہزار سے زائد ووٹوں کی منتقلی اور 25ہزار نئے ووٹوں کے شامل کرنے کے الزامات کے ایک ماہ گزر جانے کا با وجود کسی بھی حکومتی ادارے یا عہدیدار کی طرف سے ان کی تردید نہیں کی گئی ۔نواز لیگ ہر الیکشن میں نت نئے ڈھنگ سے دھاندلی کرتی ہے اور اس مرتبہ رچایا گیا ڈھونگ دھاندلی نہیں سرا سر فراڈ ہے جس پر قومی اسمبلی پر مسلط کردہ بوگس سپیکر کو دوبارہ گھر کی راہ لیناہو گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.