ا قتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں پاکستانی عوام چینی انجینئروں اور کارکنوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،صدر ممنون
بدھ 11 نومبر 2015 21:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی دنیا میں مثال کی حیثیت رکھتی ہے۔ جسے دونوں ملکوں کے اعوام اور اداروں کی مکمل تائید حاصل ہے۔یہ بات صدر مملکت نے یہ بات چائنا انٹرنیشنل کونسل کے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔ جس نے اُن سے ایوانِ صدر میں کی۔وفد کی قیادت کونسل کے سیکرٹری جنرل سونگ دائی ڈونگ نے کی۔
صدر مملکت نے پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ چین کے مختلف ادارے، وزارتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کئی مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں،ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے انھیں مکمل تعاون حاصل رہے گا۔(جاری ہے)
صدرممنون حسین نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بعد گوادر کے ذریعے عالمی منڈیوں سے رابطہ قائم ہو جائے گا جس سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کے ممالک فائدہ اُٹھاسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین قتصادی راہداری مشرق وسطیٰ اور علاقے کے دیگر ملکوں کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ا قتصادی راہداری کی تعمیر کے سلسلے میں پاکستانی عوام چینی انجینئروں اور کارکنوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اس موقع پر چائنا انٹرنیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل سونگ دائی ڈونگ نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہیں پاکستان سے بہت محبت ملی ہے۔صدر مملکت نے وفد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.