لیبیاکے 16 فوجی تخریب کاری کی ایک سے زائد کارروائیوں میں ہلاک
بدھ 11 نومبر 2015 22:22
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) لیبین فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ باغیوں کی جانب سے کی جانے والی ایک سے زائد کارروائیوں میں 13 فوجی ہلاک ہوگئے جن میں سے بیشتر سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں مارے گئے۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبین فوج کے ترجمان میلود الزاوی کا کہنا ہے کہ ملک کے جنگ زدہ مشرقی حصے میں باغیوں نے فوجی بیس پر حملہ کرنے کے علاوہ فوجی قافلوں کے راستے میں بم نصب کئے اور تخریب کاری کی ایک سے زائد کارروائیوں میں 16 فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جب کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے صرف 13 کی شناخت ہوئی ہے۔
فوجی ترجمان کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کے باغیوں کے کس دھڑے نے فوجی بیس پر حملہ کیا اور فوج کس دھڑے کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جب کہ باغیوں کے زیرکنٹرول علاقے خالی نہیں کرا لئے جاتے اس وقت تک فوجی آپریشن جاری رہے گا جب کہ سیکیورٹی فورسز مشرقی حصے میں کامیابی کے لئے بڑے آپریشن میں مصروف ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.