اداکارہ ہیما مالنی کا ہدایت کاری کی خواہش کا اظہار
جمعرات 12 نومبر 2015 12:22
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ ہیما مالنی نے ایک بار پھر فلموں کی ہدایت کاری کی خواہش کا اظہار کردیا۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ہیما مالنی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ، انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ”شعلے“،”ڈریم گرل“،”محبوبہ“،”انداز“،”ویر زارا“شامل ہیں جب کہ بالی ووڈ کی ڈریم گرل نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھی چکی ہیں اور فلموں کی ناکامی کے بعد ہدایتکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم بھارتی فلم نگری میں خواتین ڈائریکٹرز کی کامیابی کے بعد ایک بار پھر فلموں کی ہدایتکاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم نگری میں خواتین ہدایتکار اچھی فلمیں بنا رہی ہیں جس پر خوشی ہوتی ہے اگر اچھی فلم کی ہدایتکاری کا موقع ملا تو دوبارہ ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھوں گی۔واضح رہے کہ لیجنڈ اداکارہ ہیما مالنی کی ہدایتکاری میں فلم”دل آشنا ہے“ اور ”ٹیل می او خدا“شامل ہیں جو باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.