دھوکے باز شوہر پر بیوی نے سب کے سامنے کوڑوں کی برسات کر دی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 12:23
پیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء): دھوکے باز شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد پیرو خاتون نے اپنے مجازی خُدا پر کوڑوں کی برسات کر دی . سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے جس میں خاتون کو اپنے شوہر پر کوڑوں کی برسات کرتے دیکھا جا سکتا ہے . تفصیلات کے مطابق شمال مغربی پیرو ریاست سے تعلق رکھنے والی سوزینا ویسکویز کو اپنے خاوند جیمی زیمبرانو پر دھوکہ دہی کا شُبہ تھا .
متجسس خاتون نے اپنے شوہر کا اُس وقت پیچھا کیا جب اس کے شوہر نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جا رہا ہے. جس پر خاتون نے اپنے شوہر کا پیچھا کیا اور اپنے شوہر کو ہوٹل میں ایک خاتون کے ساتھ داخل ہوتے ہوئے دیکھ لیا.(جاری ہے)
جس پر خاتون نے ہوٹل کے دو گارڈز کو آمادہ کیا کہ وہ اس کام میں اس کا ساتھ دیں. گارڈز نے مذکورہ شخص کو کافی شاپ میں بُلایا جہاں اس کی اہلیہ سوزینا نے کوڑے کے ساتھ اپنے خاوند پر ہلا بول دیا اور بغیر کچھ سُنے اس پر کوڑوں کی بارش کر دی.
سوزینا نے چیختے ہوئے اپنے خاوند سے کہا کہ گھر میں کھانے کے لیے معقول رقم نہیں ہے اور تم یہاں دوسری عورتوں پر پیسے لُٹا رہے ہو. پاس سے گزرتے ہوئے ایک شخص نے سوزینا کو اپنے خاوند کو مزید مارنے سے روکا . جس کے بعد پولیس بھی پہنچ گئی . تاہم پولیس تاحال یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہے کہ سوزینا کو گرفتار کیا جائے یا نہیں لیکن بلا شُبہ سوزینا کے خاوند کو اس واقعہ کے بعد اپنی زندگی کا ایک تکلیف دہ سبق ضرور مل گیا ہو گا.مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.