کرغزستان کے حکام نے دہشتگرد تنظیموں میں شامل ہونے کی خاطر بیرون ملک جانے والے شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تجویز
جمعرات 12 نومبر 2015 13:02
کرغزستان۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)کرغزستان کے حکام نے دہشتگرد تنظیموں میں شامل ہونے کی خاطر بیرون ملک جانے والے شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی شہر سوچی میں ہونے والی پراسیکیوٹروں کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں کرغزستان کی پراسیکیوٹر جنرل اندرا جولدوبائیوا نے کہا کہ انسداد دہشتگردی میں بین الاقوامی تعاون بہت ضروری ہے اور کرغزستان اس معاملے میں دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون بڑھائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے دفتر نے دہشتگرد تنظیموں میں شامل ہونے کی خاطر بیرون ملک جانے والے شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔اس سے پہلے کرغزستان کی دفاعی کونسل نے نشاندہی کی تھی کہ ملک میں دہشتگردی و انتہا پسندی کا خطرہ بڑھ گیا۔ افغانستان اور وسطی ایشیا میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے ملک کی صورت حال بگڑتی جا رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.