شام کے سیاسی مستقبل سے متعلق بات چیت کے دوسرے دور کا آغاز ہفتہ کو ویانا میں ہوگا
جمعرات 12 نومبر 2015 13:20
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)شام کے سیاسی مستقبل سے متعلق بات چیت کے دوسرے دور کا آغاز ہفتہ کو ویانا میں ہو رہا ہے جس میں عالمی طاقتیں شریک ہو رہی ہیں۔امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری جمعرات کو تین ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ شام کے سیاسی بحران اور شدت پسند گروپ داعش کے خطرے سے نمٹنے جیسے امور ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔
اکتوبر کے اواخر میں بات چیت کے پہلے دور کے مشترکہ اعلامیے میں 17 ملکوں، اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ شام میں بدامنی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا بہت اہم ہے۔اس میں اقوام متحدہ کی زیر قیادت امن عمل جس میں شام کی حکومت اور معتدل حزب مخالف کے مابین بات چیت اور ممکنہ جنگ بندی پر بھی اتفاق کیا گیالیکن اس کے باوجود بعض امور پر شدید اختلافات بھی پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک صدر بشار الاسد کے مستقبل کا معاملہ ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.