امریکی کاروباری ادارے ان سابقہ فوجیوں کو زیادہ ملازمتیں دیں جنہوں نے افغانستان اور عراق میں فوجی خدمات انجام دی ہیں،اوباما کی اپیل
جمعرات 12 نومبر 2015 13:20
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء)اوباما نے امریکی کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ سابقہ فوجیوں کو زیادہ ملازمتیں دیں، جنھوں نے افغانستان اور عراق میں فوجی خدمات انجام دی ہیں۔ اس سے قبل، صدر نے صبح وائٹ ہاوٴس میں ’ویٹرنز‘ اور اْن کے اہل خانہ کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا۔امریکہ میں بدھ کو سابق فوجیوں کا دِن، ’ویٹرنز ڈے‘ منایاگیا، جس روز کی نسبت سے صدر براک اوباما نے سابقہ فوجیوں کے لیے، جنھوں نے ملک کی مسلح افواج کے لیے خدمات انجام دی ہیں یا اِس وقت خدمات بجا لا رہے ہیں، تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔
صدر نے بدھ کی صبح وائٹ ہاوٴس میں ’ویٹرنز‘ اور اْن کے اہل خانہ کے لیے ناشتے کی میزبانی کی اور بعدازاں آرلنگٹن کی ’نیشنل سیمیٹری‘ میں نامعلوم سپاہیوں کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خطاب کیا۔(جاری ہے)
اْنھوں نے اس دِن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اور یادگار میں مدفون حضرات کی شان میں کلمات کہے۔اوباما نے امریکی کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ سابقہ فوجیوں کو زیادہ ملازمتیں دیں، جنھوں نے افغانستان اور عراق میں فوجی خدمات انجام دی ہیں۔
اْن کی تقریر، جسے ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا، صدر نے کہا کہ اس دِن کی اہمیت اجاگر نہیں ہوپائے گی اگر ملک لوٹنے والے ہیروز سے شایان شان طور پر پیش نہیں آیا جائے گا۔اوبامانے کہا کہ ہمارے سابقہ فوجیوں میں سے کچھ تو دنیا کے انتہائی باصلاحیت، جذبے سے سرشار اور باہنر ترین لوگ ہیں۔ وہ دباوٴ کے ماحول میں بھی بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ وہ بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یورپ میں، جنگ عظیم اول کے دوران جان نثار کرنے والے لاکھوں فوجیوں کی یاد میں، گرجا گھروں میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور اہل کاروں نے پھولوں کی چادر بچھائی۔ پیرس، لندن اور یورپ کے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں گیارہویں مہینے کے گیارہویں روز اور گیارہ بجے‘ کی یاد منائی گئی، جس روز، یعنی 11 نومبر کو ’آمسٹائس‘ کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔اس کے نتیجے میں، اْس لڑائی کا خاتمہ ہوا جسے تمام جنگوں کی جڑ کہا جاتا تھا۔اوباما نے امریکی کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ سابقہ فوجیوں کو زیادہ ملازمتیں دیں، جنھوں نے افغانستان اور عراق میں فوجی خدمات انجام دی ہیں۔اْن کی تقریر، جسے ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا، صدر نے کہا کہ اس دِن کی اہمیت اجاگر نہیں ہوپائے گی اگر ملک لوٹنے والے ہیروز سے شایانِ شان طور پر پیش نہیں آیا جائے گا۔ امریکہ میں، ریستورانوں اور آڑہت کا کاروبار کرنے والوں نیسالانہ ’ویٹرنز ڈے تعطیلات‘ کی نسبت سے، بدھ کے روز ملک کے سابقہ فوجیوں کو، مفت یا نسبتاً ارزاں نرخوں پر اشیا فروخت کیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.