قبائلی علاقہ جات میں متاثرین کی باعزت واپسی کا عمل اگلے سال کے وسط تک مکمل ہوجائیگا ،سردارمہتاب احمد خان
ترکی اور پاکستان کی دوستی پر فخرہے ،ہر گزرتے وقت کیساتھ دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے،،گورنرخیبرپختونخوا
جمعرات 12 نومبر 2015 21:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) خیبرپختونخوا کے گورنرسردار مہتاب احمدخان نے کہاہے کہ فاٹا میں متاثرین کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اگلے سال کے وسط تک تمام ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی کاعمل مکمل ہوجائیگا۔ فاٹامیں 17 لاکھ متاثرین میں سے 7 لاکھ افراد اپنے اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں اور متعلقہ اداروں کے باہمی اشتراک سے متاثرین کے علاقوں میں ان کی باعزت واپسی کے ساتھ ان علاقوں کی سیکورٹی ، بحالی اور تعمیر نو کا عمل مکمل کیاجائیگا۔
ترکی اور پاکستان کی دوستی پر ہمیں فخرہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ ہماری دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔ انہوں نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ مشکل کی ہرگھڑی میں ترک حکومت اور عوام نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا جو ہماری دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز برادر ملک جمہوریہ ترکی کے 92 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔
تقریب میں پاکستان میں متعین ترکی کے سفیر صادق بابرگرجن نے بھی خطاب کیا جبکہ سلیم سیف اﷲ خان نے گورنر اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ پشاور میں امریکی قونصل جنرل ویلیم مارٹن سمیت صوبہ بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات، اراکین پارلیمنٹ اور اہل دانش بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گورنرنے ترک سفیر کے ہمراہ ترکی کے قومی دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ قبائلی علاقہ جات میں متاثرین کی باعزت واپسی کا عمل اگلے سال کے وسط تک مکمل ہوجائیگا اور حکومت کی اولین کوشش ہے کہ ان علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی سمیت انہیں قومی دھارے میں لایاجائے اور اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام اور ہماری سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں سے خطے میں امن لوٹ آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کی خاطر قربانیاں دیں اور اپناگھر بار چھوڑا اور ان کی یہ قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ فاٹامیں 17 لاکھ متاثرین میں سے 7 لاکھ افراد اپنے اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں اور متعلقہ اداروں کے باہمی اشتراک سے متاثرین کے علاقوں میں ان کی باعزت واپسی کے ساتھ ان علاقوں کی سیکورٹی ، بحالی اور تعمیر نو کا عمل مکمل کیاجائیگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ ترکی نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا خواہ وہ زلزلہ یا سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں، ترکی ہماری مدد کیلئے سب سے پہلے موجود تھا جو ہماری بے لوث محبت اور دوستی کا منہ بولتاثبوت ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.