عمر اکمل بے قصو ر ،انہیں پھنسانے کا الزام ثابت ہو تو کسی بھی سٹیڈیم میں پھانسی دیدی جائے:باسط علی
جمعہ 13 نومبر 2015 12:37
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13نومبر۔2015ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سوئی گیس کے ہیڈ کوچ باسط علی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل بے قصو ر ہیں ، اگر ان پر نوجوان کرکٹر کو پھنسانے کا الزام ثابت ہوجائے تو کسی بھی سٹیڈیم میں پھانسی دے دی جائے،عامر سہیل کی گفتگو سے تکلیف ہوئی ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ عامر سہیل نے ان کے خلاف جو کمنٹ دیئے ہیں ان سے انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے ،وہ ان کے سینئر ہیں اور وہ عامر کی عزت کرتے ہیں ، اگر یہ باتیں عامر سہیل کے بجائے کسی اور نے کی ہوتیں تو وہ انہیں سخت جواب دیتے ۔
باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ڈیپارٹمنٹ سوئی گیس میں اصول ہے کہ جوبھی کھلاڑی رات 11بجے کے بعد واپس آئے گا اسے 3000روپے جرمانہ کیا جائے گا ۔ ان پرٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے بارے میں مخبری کرنے کا الزام غلط ہے اور اگرکوئی ان پر نوجوان کرکٹر کو پھنسانے کا یہ الزام سچ ثابت کرسکتاہے تو انہیں کسی بھی سٹیڈیم میں پھانسی دے دی جائے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.