بلاول بھٹو کا پیغام دھرنا سیاست کی طرف جار ہا ہے، عابد شیر علی
جمعہ 13 نومبر 2015 13:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے جو پیغام دیا ہے کہ وہ دھرنا سیاست کی طرف جار ہا ہے حکومت نے ڈھائی سالوں میں 3 ہزار میگاواٹ بجلی میں اضافہ کیا ہے جبکہ توانائی توانائی بحران کو ختم کرنے کے لئے نئے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔
(جاری ہے)
جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی کے جلسہ میں جو پیغام دیا ہے وہ دھرنا سیاست کی طرف جاتا ہوا نظر آ رہا ہے جو ملک میں سیاسی استحکام کے لئے ٹھیک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ(ن) نے حکومت میں آئی تھی تو اس وقت توانائی کا شدید بحران تھا جس کو ہماری حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور حکومت نے ڈھائی سالوں میں 3300 مگاواٹ بجلی میں اضافہ کیا جبکہ 2013 میں بجلی کی پیداوار 13500 میگاواٹ تھی اب 2015 میں بجلی کی پیداوار بڑھ کر 16800 میگاواٹ کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 2017 روشنیوں کا سال ہو گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.