اسرائیلی شہری بننے پر ملکہ حسن سے مصری شہریت واپس لے لی گئی
جمعہ 13 نومبر 2015 15:26
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء)مصر کی حکومت نے 2009 میں اسرائیل میں عرب ملکہ حسن کا ٹائیٹل حاصل کرنے والی دوشیزہ نجلا عبدالعاطی سلیمان کی شہریت منسوخ کر دی، شہریت منسوخی کی وجہ اس کی بغیر اجازت اسرائیل کی شہریت اختیار کرنا بتایا جاتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزیراعظم انجینیر شرف اسماعیل نے ایک حکم نامے میں نجلا عبدالعاطی کی مصری شہریت ختم کر دی ہے جس کے بعد اب وہ مصر کی شہری نہیں رہی ہے۔
قاہرہ کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ نجلا احمد عبدالعاطی کی مصری شہریت اس لیے ختم کی گئی ہے کیونکہ اس نے مصری حکومت اور وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر اسرائیلی شہریت حاصل کی تھی۔ سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ 23 سالہ نجلا سلیمان پانچ سال کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ فلسطین کے سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقے میں جا بسی تھیں اور انہوں نے اسرائیل کی شہریت اختیار کر لی تھی۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.