سعودی عدالت نے شوہر کو اپنی بیوی کے منہ پر تھپڑ مارے اور تھوکنے کی پاداش میں قید اور کوڑوں کی سزا سنادی
میری بیوی بغیر اجازت گھر سے باہر جاتی تھی اس لئے میں نے اسے پیٹا، شوہر کا موقف
جمعہ 13 نومبر 2015 17:46
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء)سعودی عرب کی ایک عدالت نے شوہر کو اپنی بیوی کے منہ پر تھپڑ مارے اور تھوکنے کی پاداش میں 30 کوڑوں کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقسعودی عرب کے مشرقی صوبے سے تعلق رکھنے والے ایک سعودی شہری، جس کا نام تاحال مقامی میڈیا میں مخفی رکھا جا رہا ہے، کو گذشتہ ہفتے اپنی بیوی کو تھپڑ مارنے اور اس کے منہ پر تھوکنے کے الزام میں ایک ہفتے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
خاتون پر تشدد کی رپورٹ اس کے بھائی نے مقامی حکام کے سامنے درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن پر اس کا شوہر دو مرتبہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔عدالت میں شوہر نے بیوی کو مارنے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے اقدام کا دفاع کیا تھا۔ شوہر کے بقول اس کی بیوی کئی مرتبہ بغیر اجازت گھر سے باہر گئی جس پر میں نے اسے منع کیا۔(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق جج نے بیوی کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ شوہر کی پیشگی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہ جائے اور ساتھ ہی شوہر کو ایک ہفتے جیل کی سزا اور 30 کوڑوں کی سزا بھی سنا دی کیونکہ اس نے کسی دوسرے پر ہاتھ اٹھانے سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی۔
فیصلے کا سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور اسے سعودی عرب میں گھریلو تشدد کے خاتمے کی سمت درست اقدام سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.